غزہ: (ویب ڈیسک) غزہ میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے بیٹے حازم ہانیہ اسرائیلی فوج کے ایک فضائی حملے میں شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت سے تعلق رکھنے والے معروف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اطلاع دی گئی ہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کے بیٹے حازم اسماعیل ہانیہ کو شہید کر دیا گیا۔
مقامی فلسطینی میڈیا نے ان سوشل میڈیا دعوے کی بنیاد پر کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے غزہ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس سے عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
مقامی میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر اس عمارت میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کے خاندان کے کچھ افراد مقیم تھے، حملے میں اسماعیل ہانیہ کے بیٹے حازم ہانیہ کی شہادت کی غیر مصدقہ اطلاع ہے۔
حماس کی جانب سے ان خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں گئی اور نہ ہی اس حوالے سے اسماعیل ہانیہ کا کوئی بیان منظر عام پر آیا ہے جو اس وقت کسی نامعلوم مقام پر مقیم ہیں۔