ورلڈ فوڈ پروگرام نے فلسطینیوں کیلئے خوراک کی فراہمی روک دی

Published On 21 February,2024 06:24 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ورلڈ فوڈ پروگرام نے شمالی غزہ میں بچے کھچے اور بھوک سے مرنے والے فلسطینیوں کیلئے خوراک کی فراہمی روک دی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز خوراک کے عالمی ادارے نے اسرائیلی فوج کی خواہش کے آگے سر جھکاتے ہوئے غزہ میں خوراک کی فراہمی روکنے کا اعلان کر دیا، یہ اعلان ایسے حالات میں کیا گیا جب شمالی غزہ میں بچوں کے بھوک سے مرنے کی رپورٹس اقوام متحدہ کے ادارے ہی دے رہیں اور اسرائیل نے شمالی غزہ میں امدادی اشیاء روک رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں غذائی بحران سے سب سے زیادہ بچوں کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے :اقوام متحدہ

اعلان کرتے ہوئے ورلڈ فوڈ پروگرام نے اعتراف کیا ہے غزہ کی پٹی کے شمال میں خوراک کی ترسیل روکنے کے ہمارے فیصلے کو ہلکا نہ لیا جائے، ہم جانتے ہیں کہ اس کا مطلب ہے شمالی غزہ میں صورتحال مزید بگڑے گی اور زیادہ سے زیادہ لوگ بھوک سے مریں گے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی غزہ میں جان بچانے والی خوراک کی امداد اس وقت تک روکی جائے گی جب تک حالات اجازت نہیں دیتے۔