غزہ : (ویب ڈیسک )حماس نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ناکام بنانے کا ذمے دار امریکی صدر جو بائیڈن کو قرار دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر حماس نے اظہارِ مذمت کیا ہے۔
حماس کی جانب سے جاری کیےگئے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ناکام بنانے کی ذمہ داری صدر جو بائیڈن اور ان کی انتظامیہ پر ہے، امریکی مؤقف اسرائیل کا فلسطینیوں کا قتلِ عام کرنے کے لیے گرین سگنل ہے۔
یہ بھی پڑھیں :غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ، مزید 107فلسطینی شہید
واضح رہے کہ امریکا نے سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی سے متعلق الجزائر کی قرارداد ویٹو کی ہے، سلامتی کونسل کے پندرہ مستقل ارکان میں سے 13 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیے جبکہ برطانیہ غیر حاضر رہا۔
الجزائر نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی قرارداد پیش کی تھی ، یاد رہے کہ امریکا نے تیسری بار غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کیا ہے۔