غزہ میں داخل ہونیوالی انسانی امداد ناکافی ہے: امریکی وزیر خارجہ

Published On 14 March,2024 08:02 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ غزہ میں داخل ہونیوالی انسانی امداد ناکافی ہے۔

امریکی وزیر خاجہ انٹونی بلنکن نے غزہ کی صورتحال پر خصوصی بیان میں کہا کہ اسرائیل کو زیادہ سے زیادہ رسائی کے مقامات کھولنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری ٹائم کوریڈور بنانے سے روزانہ 20 لاکھ کھانے کے پیکٹ تقسیم کرسکیں گے، تاہم یہ غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کے دوسرے طریقوں کا متبادل نہیں، مزید امداد حاصل کرنے کا سب سے مؤثر طریقہ جنگ بندی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایک بہت موثرتجویز اس وقت مذاکرات میں پیش کی گئی ہے، اسرائیلی حکومت یقینی بنائے کہ انسان دوست کارکنان اپنا کام کر سکیں۔ 

Advertisement