اسرائیلی بمباری میں غزہ کے معروف فلسطینی فٹبالرشہید

Published On 12 March,2024 10:34 am

غزہ : (ویب ڈیسک ) غزہ میں جاری جنگ کے دوران خان یونس میں واقع گھر پر اسرائیلی بمباری میں مشہور فلسطینی فٹبالر محمد برکات شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق محمد برکات نے فلسطین کی نیشنل ٹیم کی نمائندگی کی اور لوکل کلب کی جانب سے میچز بھی کھیلے ہیں۔

فلسطینی فٹبالر کو خان یونس کا لیجنڈ کہا جاتا تھا، انہوں نے اپنے کیریئر میں 114 گول سکور کیے اور خان یونس یوتھ کلب کے کپتان بھی تھے۔

غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے ماہ رمضان میں بھی جاری ہیں، خان یونس اور رفح میں بمباری کرکے مزید 67 فلسطینی شہید کردیے۔

ادھر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس نے رمضان میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

واضح رہے کہ7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 31 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ 72 ہزار 760 زخمی ہوگئے۔

 

Advertisement