غزہ پر فلسطینی اتھارٹی کی حکومت قبول نہیں کریں گے: اسرائیل

Published On 11 March,2024 12:41 pm

یروشلم : (ویب ڈیسک ) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ پر فلسطینی اتھارٹی کی حکومت قبول نہیں کریں گے، اس معاملے کی حمایت کرنے میں ہمارا ملک سب سے آخری ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق پولیٹیکو کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیلیوں کی اکثریت کی خواہش کے خلاف خصوصی پالیسیوں پر عمل پیرا نہیں، وہ ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کے لیے کام نہیں کرتے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی پالیسی کو اسرائیلیوں کی بھاری اکثریت کی حمایت حاصل ہے جو حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل اپنے یرغمالی چھڑا کر جنگ دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے: اسماعیل ہنیہ

انہوں نے اعلان کیا کہ حماس کے وجود کے خاتمے کے ساتھ ہی اسرائیل کو آخری کام کے طور پر فلسطینی اتھارٹی کو غزہ کی پٹی کا اقتدار دینا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر بائیڈن نے فلسطینی اتھارٹی کی غزہ میں حکومت کو قبول نہ کرنے سے متعلق اپنے موقف کا اعادہ کیا ہے، بائیڈن کا کہنا ہے کہ رفح پر حملے سے متعلق نقطہ نظر اسرائیل کو فائدے سے زیادہ نقصان پہنچا رہا ہے۔
 

Advertisement