اسرائیلی وزیر اعظم کا فلسطینیوں کو قید میں ڈالنے کیلئے نئی جیلیں بنانے کا اعلان

Published On 11 March,2024 06:55 am

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے مزید ہزاروں فلسطینیوں کو قید میں ڈالنے کیلئے مزید نئی جیلیں بنانے کا اعلان کر دیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 31 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کے بعد بھی نیتن یاہو کی بے حسی اور ہٹ دھرمی برقرار ہے، اسرائیلی وزیر اعظم نے حکام کو ایمرجنسی جیلوں کے قیام کیلئے حکم جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک 4 ہزار فلسطینیوں کو اغواء کیا جا چکا ہے جبکہ اس سے پہلے ہی ہزاروں فلسطینی صیہونی قید میں ہیں، وزیر اعظم نیتن یاہو فلسطینیوں کو قید خانوں میں ڈال کر ان کی بینائی اور قوت سماعت کو تشدد کے ذریعے ختم کرتا ہے۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے