کینبرا: (دنیا نیوز) آسٹریلیا کے شہر جیلونگ میں 1912 سے نصب ملکہ وکٹوریا کا مجسمہ توڑ دیا گیا۔
مجسمہ توڑنے والوں نے مجسمے پر ’کالونی بھی گرے گی ‘ (the colony will fall) کے الفاظ بھی تحریر کر دیئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اس سے پہلے بھی سڈنی اور میلبرن میں کیپٹن جیمز کوک کی تاریخی یادگاروں پر بھی حملے کیے جاچکے ہیں، پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ذمہ داروں کو تلاش کر رہی ہے۔
آسٹریلیا کے سابق سینیٹر ایرک ابیٹز کا کہنا ہے کہ حملہ آور عوامی املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔