غزہ: (دنیا نیوز) ظالم اسرائیل رمضان کے مہینے میں بھی نہتے فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے سے باز نہ آیا، صہیونی فوج نے امداد کے منتظر فلسطینیوں پر بم برسا دئیے، 21 فلسطینی شہید، 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں گھروں پر بمباری سے 13 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی ہوئے، صہیونی فورسز نے نصیرت کیمپ پر بھی بمباری کی، 36 فلسطینی شہید ہوگئے۔
خان یونس اور رفاہ میں بھی حملوں میں 23 فلسطینی شہید ہوئے، 24 گھنٹے میں 63 سے زائد فلسطینی شہید اور 112 زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی، قیدیوں کے معاہدے پربات چیت جاری ہے: بلنکن
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا جنگی جنون کم نہ ہوا، رفاہ پر آپریشن کی بھی منظوری دے دی، نیتن یاہو نے حماس کی جنگ بندی کی تجاویز کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ 24 گھنٹے میں 93 سے زائد فلسطینی شہید اور 212 زخمی ہوگئے ہیں، اسرائیلی حملوں میں شہداء کی مجموعی تعداد 31 ہزار 553 ہو گئی جبکہ 73 ہزار 546 افراد زخمی ہوئے۔