کیلگری: (دنیا نیوز) کینیڈا میں بھارتی ہائی کمشنر کے اعزاز میں تقریب کے موقع پر خالصتان سکھ موومنٹ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیلگری میں سکھ مظاہرین کی بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کے باعث منتظمین کو تقریب منسوخ کرنا پڑ گئی۔
تقریب کے دن خالصتان تحریک کے درجنوں کارکنان عمارت کے باہر جمع ہو گئے، سکھ مظاہرین گھنٹوں بلڈنگ کے باہر نعرہ بازی کرتے رہے ، شرکاء نے بھارتی حکومت پر ہریب سنگھ نجر کے قتل کے الزامات لگائے۔