سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کی پراسرار ہلاکت

Published On 02 April,2024 04:01 pm

اوسلو:(ویب ڈیسک) سویڈن میں قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کرنے والا عراقی نژاد سلوان مومیکا ناروے میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔

سوشل میڈیا پر ریڈیو جنیوا کے اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 37 سالہ سلوان مومیکا کی لاش ناروے میں ان کے گھر سے ملی ہے تاہم موت کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔

ریڈیو جنیوا کی ٹوئٹ کے مطابق جن لوگوں نے سلوان مومیکا کی موت تصدیق جن ٹوئٹر اکاؤنٹس سے کی گئی تھی انھیں ایک ملین افراد نے دیکھا تاہم پھر ٹوئٹ حذف کردی گئی۔
ریڈیو جنیوا نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ اس خبر کی تصدیق کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یاد رہے سلوان مومیکا عراق سے فرار ہوکر 2018 میں سویڈن پہنچا تھا اور اسے 2021 میں سویڈن کا رہائشی اجازت نامہ دیا گیا تھا، جون 2023 میں سلوان مومیکا نے ایک مسجد کے باہر قرآن مجید کے اوراق کو جلانے کی ناپاک جسارت کی تھی۔