بیجنگ: (دنیا نیوز) امریکی صدر بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ،اقتصادی تعلقات، یوکرین اور سائبر سکیورٹی کے خطرات کے بارے گفتگو ہوئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ تعلقات میں امن کی قدر کی جانی چاہیے، دونوں فریقین کو کسی بھی تنازع کو ہوا دینے کی بجائےمثبت درعمل دینا چاہیے۔
چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین امریکا روابط کے استحکام کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے دونوں رہنماؤں نے تائیوان کشیدگی اور یوکرین حملے میں روس کیلئے چین کی حمایت پر تبادلہ خیال کیا، تائیوان کا معاملہ ریڈ لائن ہے جو امریکا چین تعلقات میں کراس نہیں ہونا چاہیے۔
شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ دونوں جانب سے شدید تناؤ پر قابو پانے، غلط فہمیوں کو دور کرنے اور غیر ارادی تنازعات کو روکنے کیلئے سفارت کاری پر زور دیا، دونوں جانب سے بات چیت کے ذریعے باہمی تعاون مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
صدر جوبائیڈن نے چینی صدر کے ساتھ بہت امریکی خدشات کا اظہار کیا ، ملکی سلامتی کیلئے امریکی ٹیکنالوجی تک چینی رسائی کو روکنے کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
دونوں صدور نے انسداد منشیات، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور موسمیاتی تبدیلیوں پر تعاون پر اتفاق کیا۔