بولیویا: منی بس اور ٹریکٹر میں تصادم، 14 افراد ہلاک

بولیویا: منی بس اور ٹریکٹر میں تصادم، 14 افراد ہلاک

چینی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ ایک شاہراہ پر بس اور ٹریکٹرکے آپس میں ٹکرانے سے 14 افراد ہلاک ہو گئے، ہلاک افراد میں 9خواتین ، چار مرد اور ایک بچہ شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہسپتال منتقل کیاجا چکا ہے جبکہ ڈرائیور حادثے میں محفوظ رہا۔

حکام کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔