پیرس: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے فلسطینیوں کے حق میں طلباء کے احتجاج کے حمایت کر دی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے طلباء کے فلسطین کے حق میں مظاہروں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں طلبا کا احتجاج جمہوریت کا حصہ ہے، امریکا مظاہروں کو عوام کا آئینی اور جمہوری حق سمجھتے ہوئے اس کا دفاع کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی یونیورسٹیوں میں اسرائیل مخالف مظاہرے، سیکڑوں افراد گرفتار
دوسری جانب فلسطین کے حق میں جامعات کے طلبا کا احتجاج امریکا سے یورپ تک پھیل گیا، واشنگٹن میں ہزاروں افراد اسرائیلی بربریت کیخلاف جمع ہوئے، 5 ہزار فلسطین کے حامیوں نے باجماعت نفلی نماز بھی ادا کی، نماز میں شریک افراد نے فلسطین کے حق میں دعائیں کیں۔
فرانس میں بھی اسرائیلی بربریت کیخلاف سینکڑوں شہریوں نے احتجاج کیا، مظاہرین فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے، اسرائیلی جارحیت پر طلباء ایک دوسرے کے گلے ملکر روتے رہے، امریکی اور فرانسیسی جامعات میں سیکڑوں طلباء نے کلاسز کا بائیکاٹ کیا، 500 سے زائد طلبا گرفتار کر لیے۔