واشنگٹن : (دنیانیوز) امریکی صدر جو بائیڈن سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ممکنہ مباحثے کیلئے تیار ہوگئے ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ ممکنہ ری پبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کے لیے تیار ہوں، ٹرمپ سے مباحثہ کر کے خوشی ہوگی۔
اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے وہ تیار ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ بائیڈن اس کے لیے راضی ہیں۔
دوسری جانب سابق امریکی صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے مشیر نے صدر بائیڈن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھیک ہے ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان مباحثے کا انتظام کرتے ہیں۔۔
خیال رہے کہ امریکا میں صدارتی الیکشن رواں برس نومبر میں ہوں گے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کا سیلاب روکنا چیلنج ہوگا۔