جینیوا: (ویب ڈیسک ) اقوام متحدہ کاکہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت ماضی کی طرح جاری رہی توغزہ کے تباہ شدہ مکانات کی تعمیرِنو میں 80 سال لگ سکتے ہیں ۔
اقوام متحدہ کے ڈویلپمنٹ پروگرام(یو این ڈی پی) کی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے تباہ حال مکانات کی تعمیرِنو میں 80 سال کا عرصہ درکار ہوسکتا ہے۔
یو این ڈی پی نے اپنی رپورٹ میں حالیہ تنازعہ اور ماضی کے رحجانات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس جنگ کے سماجی و معاشی پہلوؤں اور اثرات کا تجزیہ کیا ہے۔
یو این ڈی پی کے منتظم ایچم سٹینر نے کہا ہے کہ اس مختصر سے دورانیے میں بے پناہ انسانی نقصانات، بڑے پیمانے پر تباہی، غربت میں تیزی سے اضافہ مستقبل میں بحرانوں کے ایک سلسلے کو جنم دے گا اور یہ کئی نسلوں کا مستقبل خطرے میں ڈالے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نو ماہ کے عرصے میں غزہ کی آبادی میں غربت 38.8 فیصد سے بڑھ کر2023 کے آخر میں60.7فیصد تک پہنچ چکی تھی جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ متوسط طبقے کا بڑا حصہ خطِ غربت سے نیچے جا رہا ہے۔