بھارت میں خواتین غیر محفوظ ، مودی سرکار وبال جان بن گئی

Published On 08 May,2024 09:29 am

نئی دہلی:(دنیا نیوز) اقتدار کی ہوس اور طاقت کے نشے میں مودی سرکار اپنی ہی خواتین کیلئے وبال جان بن گئی۔

بھارتی جریدے کے مطابق پراجول ریوانا400 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی جیسا سنگین جرم کرنے کے باوجود جرمنی فرار ہو گیا۔

دوسری جانب عرب میڈیا ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریاست کرناٹکا میں بی جے پی کی اتحادی جماعت کا ایک رکن متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ہے۔

پراجول ریوانا پر یہ الزام بھی عائد ہے کہ اس نے خواتین کے ساتھ 2800 سے زائد بد سلوکی کی ویڈیوز کو بلیک میل کرنے کےلیے استعمال کیا۔

واضح رہے متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ 2019 اور 2022کے درمیان ان کا کئی مرتبہ جنسی استحصال کیا گیا،سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں کئی اور خواتین بھی نظر آرہی ہیں جو پراجول کے خلاف مقدمات درج کرانا چاہتی ہیں۔