تہران : (ویب ڈیسک ) ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے ملک کے آئندہ انتخابات میں صدارتی امیدوار بننے کے لیے اپنا اندراج کرایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق علماء و فقہا کے زیرِ قیادت ملک کی شوریٰ نگہبان (گارڈین کونسل) امیدواروں کی جانچ پڑتال کرے گی جس کے بعد 11 جون کو اہل امیدواروں کی فہرست شائع ہو گی۔
سابق پارلیمانی اسپیکر علی لاریجانی بھی جمعے کو رجسٹر ہونے والے امیدواروں میں شامل ہیں، اس کے علاوہ مرکزی بینک کے سابق گورنر عبدالناصر ہمتی بھی صدارتی امیدوار ہیں۔
واضح رہے کہ یہ انتخابات ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال کے بعد منعقد ہو رہے ہیں۔