ریاض: (ویب ڈیسک) رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسیٰ نے لندن میں برطانوی اسلامی رہنماؤں سے ملاقات کی۔
عرب نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران رابطہ کے سیکرٹری جنرل نے نفرت انگیز تقاریر، خاص طور پر اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے اہم طریقوں کو اجاگر کیا۔
انہوں نے مختلف اسلامی اقدامات کا بھی جائزہ لیا، اسلام کی تعلیمات کی عکاسی کرنے کی اہمیت پر زور دیا جو رواداری اور بقائے باہمی کو فروغ دیتی ہیں۔