نومنتخب برطانوی وزیر اعظم سمیت 650 ایم پیز نے حلف اٹھا لیا

Published On 10 July,2024 05:12 am

لندن: (دنیا نیوز) نومنتخب برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر اور نئے ایم پیز نے حلف اٹھا لیا، جس کے بعد کیئر سٹارمر اور 650 ایم پیز اور ان کی کابینہ نے کامنز رول پر دستخط کیے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سر لنڈسے ہوئل دوبارہ ہاؤس آف کامنز کے سپیکر منتخب ہو گئے، حلف اٹھانے والے ممبران پارلیمنٹ میں برٹش پاکستانی بھی شامل ہیں، نومنتخب برطانوی وزیر شبانہ محمود نے بھی حلف اٹھا لیا۔

افضل خان، عمران حسین، راجہ یاسین اور ناز شاہ بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں، سپیکر کی موجودگی میں تمام ممبران پارلیمنٹ نے ایک ایک کر کے حلف لیا، ایم پیز نے بادشاہ چارلس اور ان کے ورثاء اور جانشینوں سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔

تمام اراکین اپنے مذہبی کتاب پر بھی حلف اٹھا سکتے ہیں، ساڑھے چھ سو ایم پیز میں سے تین سو پینتیس اراکین پہلی بار منتخب ہوئے، ہاؤس آف کامنز میں 263، تقریباً 40 فیصد خواتین کی بڑی تعداد منتخب ہوئی۔