نائیجیر: (ویب ڈیسک ) نائیجیریا میں ایک سکول کی عمارت تباہ ہونے سے سکول میں امتحان دینے والے کم از کم 16 طلبہ ہلاک ہو گئے۔
خبر رساں ایجنسی اے کے مطابق پلیٹیو سٹیٹ کے جوس نارتھ ڈسٹرکٹ میں سینٹ اکیڈمی سکول کے کلاس رومز کی چھت سر پر گرنے کے بعد پھنسے ہوئے طلبہ ملبے کے نیچے سے مدد کیلئے پکارتے رہے، ملبہ ہٹانے والے بچوں کو بچانے کی کوشش میں مصروف رہے جبکہ اس دوران موقع پر موجود والدین بھی اپنے بچوں کو ڈھونڈنے کے لیے بھاگ دوڑ کرتے رہے۔
حکام نے ابھی تک صرف یہ کہا ہے کہ متعددطالب علم ہلاک ہوئے ہیں لیکن خبررساں ادارے کاکہنا ہے کہ ہسپتال کے ایک مردہ خانے میں پانچ اور دوسرے میں 11 لاشیں دیکھی ہیں جہاں ان سب بچوں نے سکول یونیفارم پہن رکھا تھا۔
نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے کہا کہ دو منزلہ عمارت ہاؤسنگ سینٹ اکیڈمی گرنے سے متعدد طلبہ جان کی بازی ہار گئے البتہ ایجنسی طلبہ کی تعداد یا دیگر تفصیلات نہیں بتائیں۔
جائے وقوعہ پر موجود ایک مقامی شخص چیکا اوبیوہا نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ اس نے جائے وقوعہ پر کم از کم آٹھ لاشیں دیکھی ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی تھے۔
ہسپتال حکام نے بتایا کہ کم از کم 15 بچوں کو بچا لیا گیا جبکہ زخمی طلبہ کا علاج جاری ہے۔
یاد رہے کہ افریقہ میں اکثر عمارت کی تعمیر کے معیارات کے نفاذ میں لاپرواہی اور ابتر معیار کے مواد کے استعمال کی وجہ سے عمارتوں کے گرنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔
2021 میں نائیجیریا کے اقتصادی دارالحکومت لاگوس میں زیر تعمیر اونچی عمارت گرنے سے کم از کم 45 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
تعمیراتی آفات کی تحقیقات کرنے والے جنوبی افریقی یونیورسٹی کے ایک محقق کے مطابق 2005 سے اب تک لاگوس میں کم از کم 152 عمارتیں گر چکی ہیں۔