غزہ: (ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج کے آپریشن کے بعد کیے گئے امدادی کاموں کے دوران تباہ حال عمارتوں کے ملبے سے خواتین اور بچوں سمیت 60 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے مشرقی ضلع شجاعیہ میں اسرائیلی فوج ایک ہفتے کے مسلسل محاصرے اور بمباری کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دیتے ہوئے وہاں سے چلے گئے۔
جس کے بعد اس علاقے میں فلسطین کی ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاموں کا سلسلہ شروع کیا جس کے دوران تباہ حال علاقے میں ملبے کے ڈھیر سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں اسرائیلی فوج نے 300 سے زیادہ رہائشی عمارات اور 100 سے زیادہ کاروباری مراکز کو تباہ کردیا۔