بیروت: (ویب ڈیسک) لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصر اللّٰہ نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل لبنان پر جنگ مسلط کرنے کی حماقت کرنا چاہتا ہے تو ہم مقابلے کے لیے تیار ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق بیروت میں خطاب کے دوران حسن نصر اللّٰہ نے کہا کہ جنوبی لبنان سے اسرائیل کے خلاف کارروائیوں اور غزہ پٹی کی صورتحال سے وابستہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی لبنان سے حملوں کی روک تھام غزہ پٹی میں جنگ بندی سے مشروط ہے۔
حزب اللّٰہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ اسرائیلی فورسز غزہ پٹی میں مقاصد حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہیں، اسرائیل پر جدید میزائلوں سے حملے کیے گئے، جن کی پہنچ 8 کلومیٹر تک ہے۔