لاہور: (ویب ڈیسک) انسانی حقوق کی علمبردار اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔
برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اب تک غزہ میں 80 فیصد تعلیمی ادارے تباہ کر دیئے گئے ہیں، غزہ کے بچے بنیادی سہولیات سے محروم اور انتہائی مشکل زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، غزہ کے بچے، بچیاں بھی بہتر زندگی اور تعلیم کا حق رکھتے ہیں۔
ملالہ یوسفزئی کا افغانستان میں خواتین کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب مزید انتظار نہیں کیا جا سکتا، افغان لڑکیوں کے حقوق کیلئے عالمی رہنماؤں کو آگے بڑھنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان لڑکیوں کو آج بھی بنیادی تعلیم سے محروم رکھا جا رہا ہے۔