لندن:(دنیا نیوز) برطانیہ میں گنجائش سے زیادہ جیلیں بھرنے پر قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبر حکومت نے جیلوں کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر 40فیصد سزا مکمل کرنے والے قیدیوں کو رہاکرنے کا اعلان کردیا، قیدیوں کی رہائی کا عمل ستمبر میں شروع کیے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ انگلینڈ اور ویلز کی جیلوں میں صرف 700 مرد قیدیوں کی گنجائش باقی ہے، جیل میں گنجائش نہ ہونے پر ملزمان کو پولیس تھانوں میں رکھنا پڑے گا۔
واضح رہے برطانوی کی نومنتخب لیبر حکومت کے اعلان کے بعد ابتدائی طورپر تقریباً ساڑھے 5 ہزار قیدی رہا کیے جائیں گے۔