جرمنی: گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، ملزم کی خودکشی

Published On 14 July,2024 11:34 pm

برلن: (دنیا نیوز) جرمنی کی ریاست بیدن ورتمبرگ کے قصبے میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا اور بعد میں خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لوٹلنگین قصبے میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک کردیا، فائرنگ کرنے والے نے حملے کے بعد خودکشی کر لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لوٹلنگین قصبے کے ایک گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، فائرنگ سے 2 خواتین شدید زخمی ہیں۔

غیرملکی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ واقعہ گھریلو ناچاقی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔