نیویارک: (دنیا نیوز) کرپشن سکینڈل پر امریکی سینیٹر باب میننڈیز مستعفی ہو گئے۔
امریکی سینیٹر میننڈیز پر کرپشن اور مصر کا ایجنٹ ہونے کی فرد جرم عائد کی گئی تھی، باب میننڈیز سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔
امریکی سینیٹر باب میننڈیز نے رشوت کے بدلے مصری حکومت کے لیے کام کرنے کے الزام عائد ہونے پر سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دی تھی۔
گورنر نیوجرسی فل مرفی اور بعض ڈیموکریٹس نے مطالبہ کیا تھا کہ باب میننڈیز سینیٹر کے عہدے سے بھی استعفیٰ دیں تاکہ شفاف تحقیقات آگے بڑھ سکیں۔
واضح رہے کہ سینیٹر باب میننڈیز کے گھر کی تلاشی کے دوران ایک لاکھ ڈالر مالیت کا سونا اور 4 لاکھ 80 ہزار ڈالر نقد رقم برآمد ہوئی تھی۔
سینیٹر میننڈیز کے خلاف 7 سال پہلے بھی کرمنل کیس چلا تھا لیکن جیوری ڈیڈلاک کی وجہ سے وہ مقدمہ خارج ہو گیا تھا۔
ڈیموکریٹک نیوجرسی گورنر فل مرفی متبادل سینیٹر کا تقرر کریں گے۔