غزہ : (ویب ڈیسک ) 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسماعیل ہانیہ کے خاندان کے درجنوں افراد کو شہید کیا جاچکا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کا بتانا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک ہانیہ خاندان کے 60 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں مقیم اسماعیل ہانیہ کے خاندان کے کئی افراد کو اسرائیل نشانہ بنا چکا ہے، جون میں میں اسرائیلی فضائی حملے میں اسماعیل ہانیہ کے خاندان کے 10 افراد شہید ہوئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپریل میں اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے، حازم، عامر اور محمد بمباری سے شہید ہوئے تھے جبکہ اس حملے میں اسماعیل ہنیہ کی 3 پوتیاں اور ایک پوتا بھی شہید ہوئے تھے۔
علاوہ ازیں اسرائیل اسماعیل ہنیہ سے قبل بھی حماس کے کئی رہنماؤں کو شہید کرچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :حماس کا اسماعیل ہانیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان
عرب میڈیا کے مطابق جنوری 1996ء میں اسرائیل نے غزہ میں حماس کے فوجی رہنما یحییٰ عیاش کو شہید کیا، مارچ 2004ء میں حماس کے بانی شیخ احمد یاسین غزہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے جبکہ ایک ماہ بعد اپریل 2004ء میں شیخ یاسین کے جانشین عبدالعزیز الرنتیسی بھی غزہ میں اسرائیلی میزائل حملے میں شہید ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق رواں سال جنوری میں حماس کے سینئر اہلکار صالح العروری بیروت میں اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید ہوگئے تھے۔