ریاض : (دنیانیوز/ ویب ڈیسک ) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فيصل بن فرحان نے اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ اور انٹونی بلنکن کے درمیان بات چیت میں خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں وزرا نے کشیدگی کو کم کرنے اور غزہ کی پٹی میں مستقل جنگ بندی تک پہنچنے کی اہمیت پر زور دیا۔
بات چیت میں سوڈان کی موجودہ صورت حال بھی زیر بحث آئی۔
واضح رہے کہ غزہ کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فوج نے غزہ پر 3 ہزار 457 حملے کیے اور 82 ہزار ٹن بارود برسایا، اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 39 ہزار 480 افراد شہید اور 91 ہزار 128 افراد زخمی ہوچکے ہیں ۔
دوسری جانب ایران اور لبنان میں اسرائیلی حملوں کے بعد خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر امریکا نے روزویلٹ نامی جنگی بحری بیڑہ بھی خلیج فارس میں پہنچا دیا ہے۔