شکاگو: (ویب ڈیسک ) امریکا کی سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن نے صدر جو بائیڈن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن اندرون اور بیرون ملک جمہوریت کے چیمپئن رہے۔
امریکا کا ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن شکاگو میں ہورہاہے جس سے خطاب کرتے ہوئے امریکا کی سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ صدر جو بائیڈن وقار، شائستگی اور قابلیت کو وائٹ ہاؤس میں واپس لائے اور بتایا کہ حقیقی محب وطن ہونے کا کیا مطلب ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں ایک نئے باب کا آغاز ہونے جا رہا ہے، ہم اپنی آزادی اور ترقی کیلئے لڑیں گے، ہم پھر اپنے ملک کے مستقبل کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
کنونشن میں صدر بائیڈن صدارتی امیدوار کاملا ہیریس کے حق میں اہم تقریر کریں گے۔
واضح رہے کہ ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں امریکا بھر سے ڈیلی گیٹس اور اہم پارٹی رہنما شریک ہیں۔
صدارتی امیدوار کی دوڑ سے ان کی اچانک دستبرداری اور کملا ہیریس کے سامنے آنے کے ایک ماہ سے بھی کم وقت کے بعد ڈیموکریٹس صدر کو ان کے طویل عرصے تک سیاست میں گزارنے کے لیے خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ یہ وہی عہدیدار ہیں جنہوں نے ان کی صحت کی حالت اور عمر کے بارے میں خدشات کے درمیان انھیں اس دوڑ سے باہر نکالنے میں کردار ادا کیا تھا۔