تہران: (دنیا نیوز) ایرانی فورسز نے مختلف صوبوں میں چھاپے مار کر داعش کے14 دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق داعش کے دہشت گردوں کی گرفتاریاں تہران، البروز، فارس اور خوزستان سے کی گئی ہیں، داعش خراسان سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگرد فارس اور باقی 7 دیگر تین صوبوں سے گرفتار کئے گئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی نے ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے حوالے سے بتایا ہے کہ داعش خراسان کے دہشتگرد حملے کے ارادے سے چند روز پہلے ایران میں داخل ہوئے تھے۔
ایران کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ تحقیقات کی جارہی ہیں جس سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔