قاہرہ (ویب ڈیسک) مصر میں تیل کے ذخائر کی اہم دریافت ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے قومی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی صحرائے مصر کے کلبشا ڈویلپمنٹ ایریا میں ویسٹ فیوبس-1 علاقے میں تیل کی ایک نئی دریافت ہوئی ہے، کنویں کی جانچ 270 فٹ تک کھدائی کرکے کی گئی اور ایک انچ کے پروڈکشن اوپننگ پر ریکوری 7,165 بیرل یومیہ تیل کے ساتھ 44 ڈگری کے معیار اور 23 ملین کیوبک فٹ ملحقہ گیس کی تھی۔
کنویں کے الیکٹریکل لاگز نے پیلیوزوک جزو میں 462 فٹ کی کل نیٹ موٹائی کے ساتھ ہائیڈرو کاربن اشارے کی موجودگی کی تصدیق کی، دریں اثنا مصر کے وزیر پٹرولیم اور معدنی وسائل کریم بدوی نے شعبے میں اہم شراکت داروں کے ساتھ ایک وسیع میٹنگ کے دوران تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافے کے لیے نئے مراعات کا اعلان کیا ہے۔
ان مراعات میں نئے طریقہ کار شامل ہیں جو موجودہ شرحوں سے زیادہ پیداوار میں اضافہ کے حصول کے ساتھ ساتھ تلاش، ترقیاتی ڈرلنگ سرگرمیوں اور پیداوار کے آپریشنز میں اضافے سے وابستہ ہیں۔
اس کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی پیداوار سے حاصل ہونے والی آمدنی کو پٹرولیم سیکٹر کے شراکت داروں کے واجبات کے ایک حصے کو طے کرنے اور مقامی پیداوار اور کھپت کے درمیان فرق کو کم کرنے کے لئے اضافی پٹرولیم فراہم کرنے کے لئے مختص کیا جائے گا۔