سوئٹزرلینڈ: (ویب ڈیسک ) یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے غزہ کے شہریوں کی خاطر خواہ مدد نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے اس بات کا اظہار اسرائیلی اخبار کو انٹرویو کے دوران کیا جس میں انہوں نے کہاکہ کہ ہمیں غزہ کے لوگوں کی جتنی مدد کرنی چاہیے تھی ہم وہ نہیں کر پائے۔
جوزف بوریل نے کہا ہے کہ ہم مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم نہیں کر پائے، ہم نیتن یاہو کی حکومت کے انتہاپسندوں کو لگام بھی نہیں ڈال سکے۔
سربراہ یورپی یونین خارجہ پالیسی نے مزید کہا کہ غزہ پر ہم نے بہترین ردِ عمل دیا لیکن اتنا نہیں جتنا ہمیں کرنا چاہیے تھا۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 7اکتوبر 2023 سے اب تک 40ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 92ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے جبکہ ہزاروں لاپتا ہیں۔