واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی حکمراں جماعت ڈیموکریٹ کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کی صدر جوبائیڈن کی پالیسی کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کو انٹریو میں کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ صدر جوبائیڈن کی پالیسی سے انحراف نہیں کروں گی، اسرائیل کو اپنی سرزمین اور عوام کے دفاع کا پورا پورا حق حاصل ہے اس لیے امریکا اسے ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھے گا۔
تاہم کملا ہیرس جو امریکا کی موجودہ نائب صدر بھی ہیں، نے یہ بھی کہا کہ اس بات پر اختلاف ہوسکتا ہے کہ اسرائیل اپنے حقِ دفاع کو کس طرح استعمال کرتا ہے اور ہمیں اس کا یہ عمل دیکھنا ہوگا۔
حالیہ الیکشن میں صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ غزہ جنگ میں بہت سارے فلسطینی بے گناہ مارے گئے، وہاں صورت حال نہایت تکلیف دہ ہے۔