نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ایئرفورس کا جنگی طیارہ مگ 29 گرکرتباہ ہوگیا، پائلٹ محفوظ رہا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی جنگی طیارہ راجستھان کے علاقہ باڑمیر میں گر کر تباہ ہوا، جنگی طیارے کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، لڑاکا طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی ائیر فورس حکام نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، حادثے میں پائلٹ کے محفوظ رہنے کی اطلاع ہے۔