بیجنگ : (ویب ڈیسک ) چین میں منگل کو مشرقی چین کے ایک سکول کے باہر ایک سرکاری سکول کی بس بچوں کے ہجوم پر چڑھ دوڑی، حادثے سے کم از کم 11 بچے ہلاک اور بعض زخمی ہوگئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ یہ واقعہ صبح 7 بجے پیش آیا جب طالب علم شانڈونگ صوبے کے تائیان شہر میں ایک مڈل سکول کے داخلی دروازے کے باہر کھڑے تھے ۔
چین میں کئی سرکاری سکول اس ہفتے نئے تعلیمی سال کے لیے دوبارہ کھلے ہیں۔
حفاظتی معیارات میں کمی اور بے ترتیب ٹریفک کی وجہ سے ملک میں جان لیوا ٹریفک حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں۔
اس سال جولائی میں، پولیس نے کہا کہ وسطی شہر چانگشا میں ایک گاڑی پیدل چلنے والوں سے ٹکرا گئی، جس میں آٹھ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے تھے۔