کنشاسا: (دنیا نیوز) افریقی ملک کانگو میں جیل توڑنے کی کوشش کے دوران 129 قیدی ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ دارالحکومت کنشاسا میں مرکزی مکالا جیل میں پیش آیا، قیدیوں کی ہلاکتیں بھگدڑ مچنے اور پولیس اہلکاروں کی فائرنگ کے باعث ہوئیں۔
کانگو وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 24 قیدیوں کو جیل حکام نے وارننگ کے بعد گولیاں ماریں، 59 قیدی زخمی ہیں جن کا علاج مقامی ہسپتال میں جاری ہے۔
میڈیا کے مطابق جیل میں ڈیڑھ ہزار قیدیوں کی گنجائش ہے، لیکن 12 ہزار سے زائد قیدیوں کو رکھا گیا۔