صیہونی فورسز کی غزہ میں بربریت جاری، مزید 50 فلسطینی شہید

Published On 03 September,2024 05:20 pm

غزہ: (دنیا نیوز) صیہونی افواج کے غزہ سمیت مغربی کنارے میں حملے جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 50 فلسطینی شہید جبکہ 67 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ سے روٹی خریدنے والے 8فلسطینی شہید ہوگئے، وسطی غزہ میں اسرائیلی گولہ باری سے 1فلسطینی شہید، متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مغربی کنارے میں کارروائیاں جاری ہیں، طولکرم پناہ گزین کیمپ کا دوبارہ محاصرہ کر کے تمام داخلی راستے بند کر دیئے گئے، مقبوضہ علاقے میں ڈرون حملے میں 14 سالہ فلسطینی لڑکا شہید ہوگیا۔

اسرائیلی فورسز نے بلڈوزروں سے شہری انفرا اسٹرکچر اور نجی املاک کو تباہ کر دیا، اسرائیلی بربریت سے 40ہزار 819 فلسطینی شہید،94ہزار 291 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے