نیتن یاہو کی حکومت کو تبدیل اور جنگ کے خاتمے کا وقت آگیا: اسرائیلی اپوزیشن لیڈر

Published On 05 September,2024 01:51 am

تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیل کے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نیتن یاہو کی حکومت کو تبدیل کرنے اور غزہ کی جنگ کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیرلپیڈ نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کی گئی متعدد ٹویٹس میں کہا کہ جب تک یہ حکومت موجود ہے امن کا حصول ناممکن ہے، وہ نہیں جانتے کہ امن کیسے لانا ہے کیونکہ وہ امن نہیں لانا چاہتے۔

اپوزیشن لیڈر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیل کو اس جنگ کو اپنی شرائط پر ختم کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یرغمالیوں کے معاہدے کو مکمل کرنا اور جنگ بندی اسرائیل کی سلامتی، اقتصادی اور سیاسی مفادات میں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت جنگ کو ترجیح دیتی ہے کیونکہ وہ اسے چیلنجز سے نمٹنے سے آزاد کرتی ہے، ہم جانتے ہیں کہ ان چیلنجوں سے کیسے نمٹا جاتا ہے۔

یائیرلپیڈ نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی یہ کیا ہے اور ہم جان لیں گے کہ اسے دوبارہ کیسے کرنا ہے، بہترہے اس حکومت کو ہٹا دیا جائے اور جنگ کو ختم کرنے کا لائحہ عمل تیار کیا جائے کیونکہ یہ حکومت کی تبدیلی اور جنگ کے خاتمے کا وقت ہے۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے