ڈنمارک: غزہ جنگ کیخلاف احتجاج کرنے والی کارکن گریٹا تھنبرگ گرفتار

Published On 05 September,2024 02:09 am

کوپن ہیگن: (ویب ڈیسک) غزہ جنگ کے خلاف احتجاج کرنے والی گریٹا تھنبرک کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈنمارک پولیس نے کوپن ہیگن میں غزہ جنگ کے خلاف احتجاج کرنے والی کارکن گریٹا تھنبرگ کو حراست میں لیا، یہ بات احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کرنے والے طلبہ گروپ کے ترجمان نے بتائی۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ کوپن ہیگن یونیورسٹی میں تقریباً 20 افراد نے ایک عمارت کا داخلی راستہ بند کر دیا اور تین اندر داخل ہو گئے جس کے بعد چھ افراد کو جائے وقوعہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔

پولیس نے گرفتار شدگان میں سے کسی کی شناخت کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا لیکن سٹوڈنٹس اگینسٹ دی اوکیپیشن تنظیم کے ترجمان نے بتایا کہ تھنبرگ کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے