بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے طلبہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’حسین‘ غیر ملکی جاسوسوں سے پوری طرح سے ہوشیار رہیں۔
چین کی سرکاری سکیورٹی ایجنسی نے حساس معلومات تک رسائی کے حامل طلبہ کو خبردار کیا کہ وہ ’وجیہہ مردوں یا حسین خواتین‘ کے دام میں نہ آئیں جو انہیں غیر ملکی طاقتوں کے لئے جاسوسی پر آمادہ کر سکتے ہیں۔
بیجنگ کی وزارت برائے ریاستی سلامتی نے ان دعوؤں کو عام کیا ہے کہ گزشتہ سال ایک وی چیٹ اکاؤنٹ کھولنے کے بعد سے غیرملکی جاسوس وفادار چینیوں کو اکثر غیر معمولی طریقوں سے اپنے ملک سے بے وفائی پر آمادہ کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔
وزارت نے خبردار کیا ہے کہ غیر ملکی جاسوسوں کے پاس بے شمار بہروپ ہیں اور وہ اپنی صنف تک بدل سکتے ہیں اور شہریوں سے ملک کو لاحق خطرات کے خلاف ایک اعشاریہ چار بلین دفاعی صفیں بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔