آگرہ: (ویب ڈیسک) بھارتی شہر آگرہ میں تین روز سے جاری مسلسل بارشوں کے باعث تاج محل کی چھت ٹپکنے لگی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلسل بارشوں کے باعث تاج محل کی چھت سے پانی ٹپک رہا ہے جبکہ تاج محل سے ملحقہ باغ میں بھی پانی جمع ہو گیا ہے۔
انڈیا کے شعبہ آرکیالوجی کے ایک افسر نے تصدیق کی ہے کہ مسلسل بارشوں کی وجہ سے تاج محل کی چھت سے پانی ٹپک رہا ہے، تاج محل کے متاثرہ گنبد کا ڈرون کیمروں کے ذریعے جائزہ لیا ہے گنبد کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بارش رکتے ہی مقبرے کی فوری مرمت اور باغ سے پانی نکالنے کا کام شروع کردیا جائے گا۔