غزہ: (ویب ڈیسک) اسرائیلی فورسز کی غزہ کے اطراف میں مسلسل گولہ باری جاری، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 24 فلسطینی شہید جبکہ 57 افراد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں کی نصیرات میں ابوسرار جنکشن کے اطراف شدید بمباری کی، جبالیہ میں گھر کو نشانہ بنایا، جبکہ زیتون کے نواحی علاقے میں بھی شدید حملے کیے۔
میڈیا کے مطابق اسرائیلی بربریت میں اب 41 ہزار 206 فلسطینی شہید جبکہ 95 ہزار337 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی، مظاہرین نےغزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں جس کے نتیجے میں 15 مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔