واشنگٹن: (دنیا نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثے کی دعوت مسترد کر دی۔
امریکی ٹی وی کی جانب سے ٹرمپ اور کملا ہیرس کو 23 اکتوبر کو مباحثے کی دعوت دی گئی۔
ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے مباحثے کی دعوت قبول کر لی جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مسترد کر دی۔
اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایک اور مباحثے کیلئے اب بہت دیر ہو چکی ہے، اب مباحثہ اس لئے نہیں ہوسکتا کہ تین ریاستوں میں ارلی ووٹنگ شروع ہو چکی ہے۔
دوسری جانب ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کہا کہ ٹرمپ بہانے بنا کر مباحثے سے بھاگ رہا ہے، ٹرمپ جانتا ہے کہ وہ پہلے کی طرح اب بھی عبرتناک شکست سے دوچار ہوگا۔