سری لنکا کے وزیراعظم دنیش گناواردینا عہدے سے مستعفی

Published On 23 September,2024 01:07 pm

کولمبو: (ویب ڈیسک ) سری لنکا کے وزیرِ اعظم دنیش گناواردینا نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم دنیش گناواردینا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

دنیش گناواردینا جولائی 2022 سے سری لنکا کے وزیراعظم تھے ۔

قبل ازیں مارکسٹ معاشی نظریے کے حامی انورا کمارا دیسانائیکے کو سری لنکا کے عوام نے نیا صدر منتخب کرلیا، آج کولمبو میں ایک تقریب میں انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں :سری لنکا کےانورا کمارا دیسا نائیکے نئے صدر منتخب،عہدے کا حلف اُٹھا لیا

55 سالہ انورا کمارا نے اپوزیشن رہنما ساجیت پریماداسا کو شکست دے دی اور اپنی کامیابی پر کہا کہ ترقی اور استحکام کے ہمارے خواب نئی شروعات سے پورے ہوں گے۔

  انتخابی مہم کے دوران دیسا نائیکے نے اعلان کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آئے تو اپنی پالیسیوں کے مطابق قانون سازی اور اقدامات کے لیے سری لنکا کی موجودہ پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے 45 دن کے اندر عام انتخابات منعقد کرائیں گے۔