جنیوا: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا میں سزا سے استثنیٰ کے رجحان پر کڑی تنقید کی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارے کے سربراہ نے کہاکہ غزہ کو مسلسل خوفناک صورتحال کا سامنا ہے، دنیا طوفان کی زد میں ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے چیلنجز کا سامنا ہے جن کا اس سے پہلے کبھی سامنا نہیں ہوا، ہمیں ایسے چیلنجز کا حل نکالنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر سزا سے چھوٹ کا رجحان اخلاقی طور پر ناقابل برداشت ہے۔ سزا سے استثنیٰ اور عدم مساوات کے رجحانات دنیا کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ ہیں۔
انونیو گوتریس نے کہا کہ کشیدگی اور تشدد میں اضافے سے اب لبنان بھی جنگ کے دہانے پر ہے، فلسطینیوں کے خلاف اجتماعی سزا بلاجواز ہے، حکومتیں اور دیگر افراد خود کو جیل کارڈ سے آزاد ہونے کا حقدار سمجھتے ہیں۔