نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سمٹ آف فیوچر میں مشرق وسطی ٰ میں کشیدگی کی گونج، قطر کے وزیراعظم نے غزہ میں فوری سیز فائر کا مطالبہ کر دیا۔
قطر کے وزیراعظم نے اسرائیلی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لینے پر زور دیا، کیوبا کے سفیر نے اسرائیل پر شدید تنقید کی اور کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی ہورہی ہے اور ہم مستقبل کی بات کر رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے صدر نے سلامتی کونسل میں اصلاحات لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نظام غیر منصفانہ ہے، عالمی امن کا معاملہ چند ممالک کے ہاتھ میں دینا ٹھیک نہیں۔
میکسیکو نے ویٹو پاور ختم کرنے کی تجویز دی، جاپانی وزیراعظم نے دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔