لبنان میں شہریوں کو اسرائیلی دھمکی آمیز پیغامات موصول

Published On 23 September,2024 10:05 pm

بیروت: (ویب ڈیسک) لبنان میں شہریوں کو 80,000 اسرائیلی دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے سے خوف و ہراس پھیل گيا۔

لبنان کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو فون پر مخصوص ایڈریس سے پیغامات موصول ہوئے ہیں، جس میں انہیں علاقہ چھوڑنے کی وارننگ دی گئی ہے۔

پیغام میں انتباہ کیا گیا کہ "آپ ایک ایسی عمارت میں ہیں جس میں حزب اللہ کے ہتھیار موجود ہیں اگلی اطلاع تک گاؤں سے دور رہیں۔"

شہریوں کا کہنا ہے نے کہ یہ پیغامات اسرائیل کی طرف سے آئے تھے، بعض پیغامات ٹیکسٹ یا صوتی پیغامات کے طور پر موصول ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی کے لبنان میں شدید حملے، 274 افراد شہید، 700 سے زائد زخمی

نگراں وزیر اطلاعات زیاد الماکری کے دفتر کو بھی ایسی ہی فون کال موصول ہوئی، جس میں ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں ان سے عمارت کو خالی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ پیغامات جاسوسی کے مقصد سے آتے ہیں، یعنی اسرائیل آبادی کو اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور کرتا ہے تاکہ حزب اللہ کے لوگوں کا سراغ لگایا جاسکے۔