اسرائیلی فوج کا الجزیرہ ٹی وی کے دفتر پر دھاوا، 45 روز کیلئے بند کرنے کا حکم

Published On 22 September,2024 11:37 am

تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قطر کے الجزیرہ ٹی وی کے بیورو آفس پر دھاوا بول دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی صبح الجزیرہ ٹی وی کی جانب سے بیان جاری میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں قطر کے الجزیرہ ٹی وی کے بیورو آفس پر دھاوا بولا۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے زبردستی چینل کے بیورو کو 45 روز کیلئے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق الجزیرہ ٹی وی کی نشریات میں خلل ڈالنے سے قبل ٹی وی نے اسرائیلی فوج کی جانب سے چینل کے دفتر پر دھاوا بولنے اور ملٹری آرڈرز ٹی وی کے ایک ورکر کو تھمانے کی فوٹیج لائیو نشر کی تھی۔

کارروائی سے کچھ دیر پہلے ٹی وی کو القسام بریگیڈ کی جانب سے ویڈیو موصول ہوئی تھی، اسرائیلی فوجی ڈرون کی ویڈیو میں غزہ میں خلاف ورزیوں کے شواہد ہیں۔