تل ابیب : (ویب ڈیسک ) اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں شمالی محاذ پر اہم پیش رفت ہوگی ۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے شمالی اسرائیل میں سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر اپنا دورہ امریکہ ملتوی کر دیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے اسرائیلی چیف آف سٹاف ہرزی ہیلیوی کے حوالے سے کہا ہے کہ شمالی محاذ پر ان دنوں اہم پیش رفت ہو گی۔
ایک اسرائیلی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے شمالی اسرائیل میں سیکورٹی کی صورتحال کی روشنی میں اپنا دورہ امریکہ ایک دن کے لیے ملتوی کر دیا ، نیتن یاہو اب 24 کی جگہ 25 ستمبر کو روانہ ہوں گے۔